• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کے امجد حسین کو وزیراعلیٰ جی بی کا امیدوار نامزد کرنے کا امکان

اسکردو( نثار عباس ،نامہ نگار) گلگت بلتستان اسمبلی کی اکثریتی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سےصوبائی صدر امجد حسین کو وزیر اعلی جی بی کا امیدوار نامزد کئے جانے کا امکان ہےجبکہ آزاد امیدواروں کی حمایت سے 6 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والی استحکام پاکستان پارٹی صوبائی کابینہ کا حصہ ہوگی، گلگت بلتستان کے وسیع تر مفاد پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایوان میں ایک دوسرے کا سپورٹ کریں گی۔ وزیر اعلی کی نامزدگی کا اعلان پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کو کرینگے،استحکام پاکستان پارٹی کا بھی  صوبائی کابینہ کا حصہ بننے  کا امکان، آئی پی پی کو حکومت کا حصہ بنانے یا نا بناے سے متعلق فیصلہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری  کریں گے،پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین نیر بخاری اور قمرالزماں کائرہ نے وزیر اعلی کےلئے نامزد امیدوار امجد حسین کے ہمراہ مسلم لیگ کے صوبائی صدر حفیظ الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلز پارٹی کے نامزد وزیر اعلی کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ حفیظ الرحمن صدر ن لیگ جی بی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اسپیکر کے لئے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے گی۔ ڈپٹی اسپیکر اور گورنر وفاقی فارمولے پر مسلم لیگ ن سے ہوگا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ اتحاد کے امور پر فیصلہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کرینگے۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس آج بروز اتوار سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید