• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری مقبولیت آپ کا مسئلہ نہیں توجہ اپنے معاملات پر مرکوز کریں، میلونی

اسلام آباد ( فاروق اقدس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیامیلونی  کے درمیان فرانس میں جی سیون سربراہی اجلاس میں لی گئی ایک تصویر سے شروع ہونے والے تنازعے میں اب خارجہ امور کی پالیسی کے معاملات بھی سامنے آرہے ہیں ، دونوں کےکے درمیان الزامات اور دعووں کی لفظی جنگ  شدت اختیار کرتی جا رہی ہے ،امریکی  صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اٹلی میں میلونی کی عوامی مقبولیت میں کمی آرہی ہے، جارجیا میلونی نے صدر ٹرمپ کے دعووں کے بعد انسٹاگرام پر جاری تازہ بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ان کی ذات پر حملے بلا جواز اور بے معنی ہیں  ، میری مقبولیت آپ کا مسئلہ نہیں  توجہ اپنے معاملات پر مرکوز کریں،ایران جنگ میں امریکہ کو فوجی اڈےفراہم  نہ کرنے کے معاملے پر میلونی نے جواب دیا کہ اٹلی ایک خود مختار ملک ہے اور اس کی پالیسیوں کا فیصلہ قومی مفاد کے مطابق کیا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید