اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے 407 کھرب 41ارب سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں مالی سال 27-2026 کیلئے لازمی اخراجات پر قومی اسمبلی میں بحث مکمل ہوئی، اس پر آئین کے مطابق ووٹنگ نہیں ہوئی۔اجلاس میں پاکستان پوسٹ آفس کیلئے 50 لاکھ، الائونسز و پنشن کیلئے 6 ارب 93 کروڑ کے لازمی اخراجات کی منظوری دی گئی۔قومی اسمبلی کیلئے 7 ارب 96 کروڑ، سینیٹ کیلئے 6 ارب 45 کروڑ جبکہ گرانٹس، امداد اور متفرق اخراجات کی مد میں 57 ارب کے لازمی اخراجات منظور کیے گئے۔