لاہور (این این آئی) پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی سامنے آگئی۔لاہور میں مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کی کمی ہو گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد آئندہ دنوں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔