اسلام آباد(ممتاز علوی ) پاکستان تحریک انصاف نے 9مئی 2023کے واقعات سے متعلق اپنے سینئر رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمودالرشید، اور عمرسرفراز چیمہ کو سنائی گئی 10 ،10 سال قید کی سزائوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔پارٹی سیکریٹری اطلاعات نے فیصلے کو انصاف کا سنگین قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انصاف، شفاف قانونی کارروائی اور قانون کی حکمرانی کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔