• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

K4 منصوبہ 26 سال میں نامکمل، سندھ اسمبلی، اپوزیشن کی تنقید

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی: اپوزیشن اراکین کی جانب سےترقیاتی منصوبوں کی عدم تکمیل پر شدید تنقید، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے۔ 26سال میں کے فور کا منصوبہ مکمل نہیں ہوا ہے۔ حکومتی اراکین نے کہا کہ خراب معاشی حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا، سندھ کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہے۔ تقریر سنے بغیر بائیکاٹ کرکے اپنے عوام سے زیادتی کی گئی۔ سندھ میں تعلیم اور صحت پر سب سے زیادہ پیسے رکھے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کواسپیکر سید اویس قادر شاہ کی صدارت سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہوا، جس میں دوسرے روز بھی بجٹ پر بحث جاری رہی۔ رکن اسمبلی نور محمد بھرگڑی نے کہا کہ مشکل حالات میں بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ کم وسائل کے باوجود سندھ حکومت نے ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں مگر مزید کام کی ضرورت ہے۔ سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہئے۔ نواب شاہ سے آنے والے ڈرینج سسٹم کو بہتر کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید