اسلام آباد(عاطف شیرازی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30، کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور اسلام آباد میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ مقامی کمپنیاں گاڑیوں کی درآمد کی مخالف، کمیٹی نے اسلام آباد میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافے کی تجویز منظور کر لی۔ تجویز کے مطابق ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر سالانہ ٹوکن ٹیکس 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کیا جائے گا جبکہ ایک ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں پر انوائس ویلیو کی بنیاد پر 0.25 فیصد سے 0.35 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔