• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیبا حرکت کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوہر آباد پولیس نے راشد مہناس روڈ پر بس میں موجود خواتین کو دیکھ کر نازیبا حرکت کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ایڈیشنل ایس ایچ او حفیظ ملک نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو فیڈرل بی ایریا عصمت کارنر سے حراست میں لے لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حراست میں لے لیے گئے شخص کی شناخت 45 سالہ ارسلان ولد اعجاز ہے ۔اس کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑ گیا۔پولیس اس معاملہ پر تفتیش کررہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید