کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ماتحت ادارے پائسز اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 100کے قریب افسران نے اپنی نوکریوں کے تحفظ کے حوالے سے عدالتوں سے رجوع کر لیا ہے۔ پہلے سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے فیز ون کے 35افسران جن کو نوکریوں پر مستقل کر دیا گیا تھا اور بعد میں ان کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا انہوں نے کانسٹیٹیوشنل عدالت میں پٹیشنز دائر کر دی ہیں کہ ان کو ان کے پرانے اسٹیٹس پر بحال کیا جائے۔