اسلام آ باد (رانا غلام قادر )متروکہ وقف املاک بورڈ ETPB کے زیر انتظام مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئےبھارتی سکھ یاتریوں کا دوسرا جتھا آج 21 جون کو پاکستان پہنچے گا۔ واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق ۔پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ ممبران PSGPC اورڈپٹی سیکرٹری شرائنز فراز عباس یاتریوں کا استقبال کریں گے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے سکھ یاتریوں کے استقبال اور قیام کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔