• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری گاڑی 10 موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 10موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے،گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں موبائل فونز، نقدی لوٹ لی گئیں،گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔راولپنڈی کے شہری ایک گاڑی 6موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء جب کہ اسلام آباد کے شہری 4موٹرسائیکلوں ، موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محرو م ہوگئے ، تھانہ صادق آباد کے علاقہ ٹرانسفارمر چوک میں حسنین ایوب اور اس کے دوست سے گن پوائنٹ پر موبائل اورائرپوڈ ،صادق آباد میں احتشام سے 2موبائل اور 10ہزار روپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پشاورروڈ پر باسط مقبول سے 2لاکھ 27ہزار ہزار380روپے ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ گلریز3میں 10ہزار روپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں عبدالواسع سے اسلحہ کی نوک پر8ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ جاتلی کے علاقہ بھرتیال میں ثاقب علی سے 19ہزار 200روپے ،موبائل اور سامان ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ شاہ پورسٹاپ کے قریب محمدرئیس کی بیوی سے 10ہزار روپے اور لیپ ٹاپ ،تھانہ دھمیال کے علاقہ ترانہ روڈ پرمحمدوقاص کوروک کر تین ملزموں نے فائرمار کراسے زخمی کردیا،فوجی کالونی میں معیزکے بھائی کی جیب سے 10ہزار روپے اور موبائل چھین لیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید