راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ،مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی سوسائٹی میں ٹینکر نے شہری کو کچل دیا،کلرسیداں میں گاڑی کی زدمیں نوجوان آگیا۔نجی سوسائٹی فیز 4 میں پانی سپلائی کرنے والے تیز رفتار ٹینکر نے سڑک عبور کرتے ہوئے شہری کو کچل دیا ، ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا شخص شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،ریسکیو 1122نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ 18 سالہ نوجوان تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ٹریفک کا یہ افسوس ناک حادثہ کمبیلی صادق روڈ پر پیش آیا جہاں 18 سالہ طلعہ مسجد سے نماز ادا کرکے گھر واپس جارہا تھا کہ پھلینہ روڈ پر تیزرفتار ٹویوٹا آئی ایس کی ٹکر لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔