راولپنڈی( نیوز رپورٹر)سوشل سیکورٹی ہسپتال راولپنڈی کے ریٹائرڈ سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد سعید نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صو بائی وزیر برائے سماجی بہبود اور سیکرٹری سماجی بہبود پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں تنخواہوں کے واجبات کی ادائیگی کرائی جا ئے۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر سوشل سیکورٹی پنجاب ذو الفقار خان نے12مئی 2026کو ان کے حق میں فیصلہ دیاتھا لیکن ابھی تک اس فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شدید علیل ہیں۔ انہیں علاج اور گھریلو اخراجات کیلئے رقم کی اشد ضرورت ہے۔