راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 17ملزمان گرفتار کر لئے۔اسلحہ،مسروقہ موٹرسائیکلز ،نقدی ، شراب اور قیمتی سامان برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئےگئے۔تفصیلاے کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ گنجمنڈی، پیرودہائی، صادق آباد، سول لائنز، مورگاہ اور صدرواہ کے علاقوں میں کی گئیں۔ ادھرراولپنڈی پولیس نے دو گینگز کے 4 ارکان گرفتار کرکے7 مسروقہ موٹر سائیکل، 72 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا،تھانہ پیرودھائی پولیس نے دو رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر کے7 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے، جب کہ ویسٹریج پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کوگرفتار کر کے مسروقہ رقم 72 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ جبکہ راولپنڈی پولیس نے 4 ملزموں کو گرفتار کرکے 38 لیٹر شراب برآمد کر لی ،تھانہ پیرودہائی اور گنجمنڈی پولیس مختلف کارروائیاں کیں ۔ ادھرخاتون کے گھر میں چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ کو بھائی سمیت گرفتار کرکے 26 لاکھ روپے سے زائد مالیتی کرنسی اور دیگراشیاء برآمد کرلی گئیں۔