• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عمرؓ کا دورِ خلافت حکمرانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے،علما

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی، مولاناعبداللہ منیر اورڈاکٹر عطا الرحمان نےکہا ہے کہ حضرت عمرؓ نہ صرف ایک عظیمعادل اوراسلامی ریاست کے معمار تھےبلکہ وہ ان تمام اصولوں کا عملی پیکر تھے جنہیں اسلام نے ہمیشہ بلند مقام دیا ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے حضرت عمر فاروقؓ کےیوم شہادت کے موقع پر جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ حضرت عمر فاروقؓ کا دورِ خلافت عدل، فتوحات اور اصلاحات کا سنہری دور تھاجس میں قیصر و کسریٰ کی عظیم سلطنتیں اسلام کے زیرِ نگین آئیںآپؓ نے سادہ مگر انصاف پر مبنی طرزِ حکمرانی قائم کیا آپؓ کی شہادت اسلام کی تاریخ کا ایک عظیم سانحہ ہےمگر آپؓ کی عظمت، عدل اور فتوحات آج بھی رہتی دنیا تک مثال بن کر یاد کی جاتی ہیں یکم محرم الحرام کو آپ کا یومِ شہادت ہےزندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیںسیدنا عمر رضی اللہ عنہ تاریخِ اسلام میں ایسی شخصیت ہیں جن کا دورِ خلافت قیامت تک آنے والے حکمرانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید