کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کی رکن بلوچستان اسمبلی شاہدہ رؤف نے بلوچستان حکومت کے مالی سال2026-27 کے بجٹ کو عوامی توقعات کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ نے بھی وفاقی بجٹ کی طرح غریب عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد عوامی حلقوں اور سرکاری ملازمین میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں محض 7 فیصد اضافہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے مقابلے میں آٹے میں نمک کے برابر ہےجس سے ملازمین کے مسائل حل ہونے کیبجائے مزید بڑھیں گے شاہدہ رؤف نے کہا کہ حکومت کو سرکاری ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کرنا چاہیئے تھامگر افسوس کہ ان کے مطالبات سننے کیبجائے احتجاج کرنے والے ملازمین پر شیلنگ، لاٹھی چارج اور گرفتاریاں کی گئیںانہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔