• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید عبدالخالق لانگو کی سیاست کا محور ہمیشہ عوام رہے ، رحمت بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے شہید میر عبدالخالق لانگو کو ان کی برسی کے موقع پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید فکری ، نظریاتی اور سماجی جدوجہد کے روشن استعارے تھے ۔ شہید رہنما نے اپنی پوری زندگی بلوچستان کے عوام کے حقوق، سیاسی شعور کی بیداری اور ایک منصفانہ و جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے وقف کررکھی تھی ۔ وہ اُن عظیم رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے سیاست کو ذاتی مفادات کی بجائے قومی فریضہ سمجھا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید میر عبدالخالق لانگو کی سیاست کا محور ہمیشہ عوام رہے، انہوں نے کارکنوں کی نظریاتی تربیت پر خصوصی توجہ دی اور انہیں سیاسی شعور، جمہوری اقدار اور قومی ذمہ داریوں سے روشناس کرایا ۔ انہوں نے ہر مشکل اور کٹھن مرحلے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور کبھی اپنے نظریات اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
کوئٹہ سے مزید