کوئٹہ (پ ر) بلوچستان کے مختلف اضلاع گوادر، خضدار، سوراب، لورالائی، کچھی، سبی، مستونگ، اور زیارت سے تعلق رکھنے والی سرکردہ سیاسی شخصیات، قبائلی عمائدین، ٹرانسپورٹرز، مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی صوبائی رابطہ مہم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ترجمان مجیب اللہ رئیسانی کے مطابق مختلف علاقوں کے سیاسی، سماجی اور قبائلی رہنماؤں نے بلوچستان کو درپیش سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں کے حل کے لیے میر لشکری رئیسانی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی رابطہ مہم کی تائید کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوامی مسائل کے حل اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ایسی کاوشوں کی ضرورت ہے۔