• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو امن،تعلیم،صحت اور انصاف کی ضرورت ہے،جماعت اسلامی وومن ونگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان وومن ونگ کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و امن پاکستان کی ترقی و امن ہے ، عوام کو امن،تعلیم،صحت اور انصاف کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ یہ بات انہوں نےژوب بازار میں جماعت اسلامی پاکستان وومن ونگ کے زیرِاہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، جلسہ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان ثمینہ سعید نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹر حمیرا طارق وثمینہ سعید نے جماعت اسلامی کی دعوت ، تنظیمی ذمہ داریوں اور کارکنان کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے میں اسلامی اقدار ، عدل و انصاف اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اخلاص ، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔ بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل، معدنیات، سونا، گیس اور دیگر ذخائر سے مالا مال ہے لیکن بدعنوانی،ناانصافی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث یہاں کے عوام غربت، بے روزگاری اور پسماندگی کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک خوشحال بلوچستان اور مضبوط پاکستان کے لیے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید