• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمدی کاروں پر ٹیکس میں کمی کی تجویز، الیکٹرک و لگژری گاڑیوں پر ڈالر مالیت کی بنیاد پر ڈیوٹی منظور

اسلام آباد(مہتاب حیدر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو نے الیکٹرک گاڑیوں (EVs) اور لگژری ایس یو ویز (SUVs) پر انکی ڈالر میں مالیت کے حساب سے اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔حکومت نے درآمدی (باہر سے منگوائی گئی) گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز دی ہے اور اس سے ہونے والے ریونیو کے نقصان کو ایکسائز ڈیوٹی لگا کر پورا کیا جائیگا،75ہزار ڈالر سے کم مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا،پی آئی اے کے طیاروں کیلئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ منظور،FBR کو آئندہ مالی سال کیلئے 15,264 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، سوشل میڈیا سے آمدن پر 5فیصد کی شرح سے ودہولڈنگ ٹیکس عائد، ادویات پر کم سے کم اور اسٹیل سیکٹر پر بجلی یونٹس کی بنیاد پر ٹیکس کی شرح مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے پینل نے مالیاتی بل 2026-27میں ترامیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی خاطر 15 صفحات پر مشتمل رپورٹ کو حتمی شکل دے دی ہے، جس میں الیکٹرک گاڑیوں اور لگژری SUVs پر انکی ڈالر کی قیمت کی بنیاد پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی لگانا بھی شامل ہے۔ قومی اسمبلی منگل (آج) مالیاتی بل 2026-27 کی منظوری پر غور کرنے کیلئے تیار ہے۔ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف (IMF) اور پارلیمنٹیرینز کو آگاہ کر چکی ہے کہ پالیسی، نفاذ اور ٹیکس کی شرحوں میں اضافے سمیت کل 26 اضافی اقدامات کے ذریعے اگلے مالی سال میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے خزانے میں 1020 ارب روپے جمع ہونگے۔

اہم خبریں سے مزید