• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، کئی اموات اور نظام زندگی بری طرح متاثر

کراچی (نیوز ڈیسک)یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، کئی اموات اور نظام زندگی متاثر،فرانس میں درجہ حرارت بڑھنے سے13افراد ڈوب کر ہلاک،برطانیہ میں ریڈ وارننگ الرٹ جاری، درجہ حرارت 43ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ ،ماہرین نے موسمیاتی تبدیلی کو شدید گرمی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق یورپ اس وقت شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث فرانس میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ اور مختلف واقعات میں کم از کم 13 افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے باعث نایاب ریڈ وارننگ جاری کر دی ہے جو انسانی زندگی کے لیے خطرے کی علامت ہے۔
اہم خبریں سے مزید