• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ جانے کی غیر قانونی کوششوں میں 47 فیصد کمی، 40 ہزار مشتبہ مسافروں کو روکا گیا

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) یورپ جانے کی غیر قانونی کوششوں میں47فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ برس 40ہزار مشتبہ مسافروں کو بیرون ملک روانگی سے روکا گیا ،وفاقی حکومت نے انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے ایف آئی اےکے ذریعے متعدد اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے قومی ایکشن پلان 2030-2026 کے تحت سرحدی نگرانی اور ایئرپورٹس پر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کئے گئے ہیں۔ایف آئی اے نے ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر سیکنڈ لائن کنٹرول اور مصنوعی ذہانت پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ نظام متعارف کرایا ہےحکام کے مطابق مغربی سرحد پر 10 سرکاری کراسنگ پوائنٹس قائم کئے جا چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید