• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، تیز رفتار گاڑی امام بارگاہ میں گھسنے سے زخمی ہونیوالی بچی دم توڑ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں دوران مجلس تیز رفتار گاڑی گھسنے کے باعث زخمی ہونے والی بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 امام بارگاہ بقیہ اللہ میں گزشتہ شب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر خواتین کی نشست میں داخل ہو گئی تھی جس میں 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔واقعہ میں زخمی ہونے والی ایک بچی زنیرہ دختر اکرم دوران علاج اسپتال میں چل بسی۔واقعہ کا مقدمہ انسدا دہشت گردی کے دفعہ کے تحت تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید