کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کا یوم عاشور کے موقع پر 25اور 26جون کو عام تعطیل کا اعلان، سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یومِ عاشور 9اور 10محرم الحرام1448 ہجری کے موقع پر صوبے بھر میں دو روزہ عام تعطیل ہو گی۔ اس لئے 25جون بروز جمعرات اور 26جون بروز جمعہ کو حکومت سندھ کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور بلدیاتی اداروں چھٹی ہو گی۔