اسلام آباد (اے پی پی)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کی عکاسی کرتا ہےجسکا مقصد معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو سہارا اور مواقع فراہم کرنا تھا۔ خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت کی ۔