کراچی (نیوز ڈیسک) امارات کی براہموس میزائل و فضائی دفاعی نظام کیلئے بھارت سے بات چیت،ایران جنگ کے بعد خلیجی ممالک نے اسلحہ خریداری بڑھا دی،امارات امریکی اسلحے پر انحصار کم کرنیکا خواہاں ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان براہموس سپر سونک کروز میزائل اور آکاشتیر فضائی دفاعی نظام کی ممکنہ فروخت پر مذاکرات جاری ہیں۔