دبئی (سبط عارف)دبئی حکومت کی دبئی سِویلٹی کمیٹی نے عوامی رویے اور مختلف تقریبات کے انعقاد سے متعلق نئے رہنما اصول متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد دبئی کو دنیا کا سب سے مہذب، منظم اور باوقار شہر بنانا ہے۔