واشنگٹن /تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک ) پاکستان ‘قطر‘ایران اور امریکا کی فتح ‘امریکا ایران مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہونے کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق تکنیکی سطح کے مذاکرات پیرسے برگن اسٹاخ میں شروع ہوں گے جو رواں ہفتے جاری رہیں گےجس میں پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے‘ اعلامیہ کے تحت فریقین ایک روڈ میپ پرمتفق ہوگئے ہیں جس کے تحت آئندہ 60 روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر فریقین نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی اورلبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے سیل بنانے پر اتفاق کیاہےجبکہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے ‘ادھر امریکی محکمہ خزانہ نے60روز کیلئے ایرانی تیل کی پیداوار‘ فروخت اور ترسیل پر عائد پابندیاںختم کردی ہیں ‘امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ اور کھلی راہداری اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا عہد کیا ہے جس کے بعد 21اگست تک کیلئے یہ عارضی لائسنس جاری کیا گیا ہے ۔اس اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوگئی ہیں ‘ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق پاکستان اورقطر کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں لبنان جنگ کے خاتمے کی جانب نمایاں پیش رفت ہوئی ہے‘ اس پیشرفت کے تحت ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل کی برآمدات پر پابندیاں معطل ‘ناکہ بندی ختم‘ کچھ منجمد اثاثے جاری اورایران کی ترقی وتعمیر نو کے ایک بڑے منصوبے کابھی آغاز کر دیا گیا ہے‘ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری توانائی ایجنسی سے معمول کے مطابق بات چیت جاری رہے گی‘ جوہری معاملے پر بہت مختصر گفتگو ہوئی لیکن تفصیلات پر کوئی بات نہیں ہوئی ‘ جوہری مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے ہیںجبکہ امریکا کے نائب صدرجے ڈی وینس نے مذاکرات کو تعمیری قراردیاہے تاہم ساتھ میں خبردار کیا ہے کہکسی کی باتوں پر بھروسہ نہیں کیاجاسکتا‘ آپ کو عملی اقدامات دیکھنا ہوں گے ۔ ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کار ایرانی تنصیبات کا دورہ کریں گے ‘حتمی معاہدے کیلئے بہت بہترین بنیاد رکھ دی ہے‘ لبنان کی خودمختاری کا تحفظ چاہتے ہیں ‘ مذاکرات میں چاروں اہداف حاصل کرلئے جبکہ صدرٹرمپ نے دعویٰ کیاہے کہ معاہدے کے تحت تہران ایٹمی ہتھیاروں کے معائنے پر تیار ہوجائےگا تاہم ساتھ ہی انہوں نے خبرداربھی کیاکہ جب تک تہران واشنگٹن کا احترام کرے گا ہمیں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا‘اگر تہران معاہدے پر قائم نہیں رہتا تو میں وہ کروں گا جو مجھے کرنا ہوگا‘دوسری جانب ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف کا کہنا ہے کہ معاہدے کے باوجود ایران کو دشمن پر کوئی اعتبار نہیں‘ ادھر چین نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ ایران اور امریکا مذاکرات کی رفتار برقرار رکھیں گے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج سے خلیجی ممالک کا دوروزہ دورہ شروع کریں گے جس میں وہ امارات ‘کویت اور بحرین کو ایران ڈیل پر اعتماد میں لیں گے جبکہ عباس عراقچی اورباقر قالیباف آبنائے ہرمز کے انتظامات پر بات چیت کے لیے عمان پہنچ گئے ہیں ‘بنیامین نتن یاہوکا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں کارروائی کی مکمل آزادی ہےجبکہ باقرقالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران دونوں لبنان کی علاقائی سالمیت کی ضمانت دیں گے۔