اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ ایل پی جی سیلنڈرز کےغیر قانونی استعمال کےخلاف متحرک ہو گئی ہے حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئےاتوار بازاروں میں ایل پی جی سیلنڈرز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ایچ نائن بازار میں ایل پی جی سیلنڈرز کو بیچ راستے میں رکھ کر گاہکوں کا راستہ روکنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے 9دکانداروں کو تھانے منتقل کر دیا۔