راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈمپر کی ٹکر لگنے سے 13سالہ لڑکا جاں بحق اور اس کا والد شدید زخمی ہو گیا، تھانہ صدر بیرونی کو وسیم اخترنے بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی فہیم اختر اور اس کا بیٹا محمد عثمان بعمر 13سال موٹر سائیکل پر چونترہ گاؤں سے واپس راولپنڈی آ رہے تھے کہ جب وہ جرار موڑ کے پاس پہنچے تو ایک ڈمپر راولپنڈی کی جانب سے ڈرائیور رانگ سائیڈ سے آیا اور میرے بھائی کے موٹر سائیکل کو سامنے سے ہٹ کیا جس سے میرا بھائی فہیم اختر اور اس کا بیٹا محمد عثمان زخمی ہو کر نیچے گر پڑے۔ ہسپتال میں دوران علاج میرا بھتیجا محمد عثمان جاں بحق ہو گیا۔