اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسراسلام آباد کائنات اظہر خان نے محرم کے جلوسوں کے لئے نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین کی تعمیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پارکنگ کی مخصوص جگہیں استعمال کریں، ٹریفک کی روانی کے لئے سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ محرم کے جلوسوں کے دوران نظم و ضبط اور منظم طرز عمل کی اہمیت اور ٹریفک کی روانی اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی ہدایات پر عمل درآمد پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سڑکوں پر تکلیف اور بھیڑ سے بچا جا سکے۔ سی ٹی او نے متنبہ کیا کہ ٹریفک پلان کی کسی بھی خلاف ورزی کو