اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) کراچی کےمختلف منصوبوں کےلیے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں مختص فنڈزکی تفصیلات سامنےآگئیں،کراچی اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکج کےلیےسات ارب پچاس کروڑ ،گریٹرکراچی واٹربلک سپلائی اسکیم کے لیےدس ارب روپے اورگرین لائن بس کراچی کےلیےایک ارب اٹھانوےکروڑ روپے،ضلع غربی کراچی میں انفراسٹرکچرکی بحالی کےلیے24 کروڑ54لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ شہرقائد میں سڑکوں، گلیوں، نکاس آب اورپانی کے مختلف منصوبوں کےلیے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونےوالےآئندہ مالی سال 2026۔27 کے وفاقی بجٹ میں ناظم آباد اورلیاقت آباد میں انفراسٹرکچرکی بحالی کےلیے 22کروڑ روپے جبکہ لانڈھی، زمان، کورنگی ٹاون میں سڑکوں،پانی،نکاسی آب، پلے گراونڈز کےلیے20کروڑ روپے مختص کیے گئے۔