اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ الحمدللہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت پہلی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا ،مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئے اور حوصلہ افزا پیشرفت سامنے آئی، دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پائیدار امن اور دیرپا حل کے حصول کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ میں اپنا دیانتدارانہ اور مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نےکہا کہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئے اور حوصلہ افزا پیشرفت سامنے آئی۔