کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی،ایوان نے پیر کو بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عام بحث جاری رہی ، بحث کے دوران ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی ارکان آمنے سامنے آگئے، ایم کیو ایم کے ایک رکن کے بعض قابل اعتراض ریمارکس پر پیپلز پارٹی کے ارکان نے ایوان میں سخت احتجاج اور شور شرابہ کیا جس پر ایم کیو ایم رکن کے الفاظ ایوان کی کارروائی سے حذف کرادیئے گئے، جس پر ایم کیوایم اراکین نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔کئی صوبائی وزراءنے تقاریر میں اپنے محکموں کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ پیر کوسندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہو ا تھا۔