اسلام آباد (خبر نگار) قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے مسئلہ کشمیر اور جمہوری و قومی حقوق کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، موجودہ صورتحال کا حل تحمل، بردباری، سیاسی بصیرت اور باہمی احترام کے ذریعے تلاش کیا جائے،عوامی ایکشن کمیٹی 23 جون کے لانگ مارچ پر نظرثانی کرے، فریقین ان اقدامات سے اجتناب کریں جن سے تصادم کا خطرہ ہو، تمام سیاسی قوتیں، حکومتی نمائندے اور عوامی قیادت اشتعال انگیز بیانات اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کریں۔