• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سرکاری ملازمین کو بری ہونے پر مکمل تنخواہ اور مراعات دینے کا حکم

اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمے میں سرکاری ملازمین کو بری ہونے پر مکمل تنخواہ اور مراعات دینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کوقانون کے مطابق ٹیچرکی سابق تنخواہوں اور دیگر مراعات کے معاملے کا 2ماہ کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کی اور یہ آبزرویشن دی کہ اس دوران اس کی ملازمت سے علیحدگی کی مدت کو بھی اس کی ڈیوٹی پر گزارا گیا وقت ہی تصور کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید