• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں باہمی تعاون کے ذریعے مضبوط اور مستحکم حکومت قائم کرینگے بلاول بھٹو اور عبدالعلیم خان میں اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کے درمیان ٹیلیفونک رابط ہوا جس میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے ایک مضبوط اور مستحکم حکومت قائم کی جائے گی، معلوم ہوا ہے کہ ٹیلیفونک گفتگو میں گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی پر بات چیت ہوئی اور وزیر اعلیٰ، سپیکر اور دیگر اہم مناصب پر حکومتی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید