کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ برانچ کراچی رجسٹری میں حلف برداری کی سادہ اور باوقار تقریب کا انعقاد ہوا، حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے معزز ججز نے شرکت کی۔