• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے متاثرین کو پناہ دینے سے ہم انکار نہیں کرسکے، فادر فلیمون

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جنوبی لبنان کے جنگ زدہ علاقے قطین میں موجود چرچ کے فادر فلیمون نے کہا ہے کہ جنگ کےمتاثرین کو پناہ دینے سے ہم انکار نہیں کرسکے۔ جنگ سے متاثرہ ایک مسلمان متاثرہ شخص نے بتایا کہ چرچ کی انتظامیہ نے ہمیں بہت سپورٹ کیا۔بیروت میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر منیر خالد نے کہا کہ حزب اللہ کی بنیادی طاقت لبنانی لوگ ہیں۔وہ جنوبی لبنان کے جنگ زدہ علاقے قطین سے جیو نیوز کے خصوصی پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق قطین میں موجود پروگرام کے میزبان حامد میر نے کہا کہ اس علاقے کے اردگرد اہم مقامات موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید