اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ اسپیکر عمران ندیم کی زیر صدارت اجلاس میں امجد حسین ایڈووکیٹ کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کیلئے کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، ایوان میں موجود تمام ارکان نے امجد حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کی۔