اسلام آباد ( فاروق اقدس )فریقین کی دلچسپی اور سنجیدگی کا اظہار ہو تو قازقستان کا دارالحکومت "آستانہ " غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ،پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی صورتحال کے باعث کشیدہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے تناؤ کے ماحول میں قازقستان نے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور اختلافات کے حل کے لیے سفارتی کوشش کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔