• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم از کم اجرت 43 ہزار بلاول بتائیں ان کے خاندانی اراضی پر ہاریوں کی اجرت کتنی ہے، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ میں کم از کم اجرت 43ہزار، بلاو ل بتائیں انکے خاندان کی اراضی پر ہاریوں کی اجرت کتنی ہے، پیپلز پارٹی کے اندر تو جاگیردارانہ نظام قائم کیا ہوا ہے اور بات جمہوریت کی کرتے ہیں، انکے خاندان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ آقا اور چالیس سال سے پارٹی میں کام کرنے والے ورکرز کی کوئی حیثیت نہیں، ظالمانہ لیوی کے خلاف جلد نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیں گے جو مرکزی شاہراؤں پر اپنی موٹر سائیکل بند کر کے احتجاج کرینگے۔ وہ پیر کو ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہےتھے ۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی ہر موٹر سائیکل سوار اور عام شہری کیلئے بھاری مالی بوجھ ہے جبکہ ان کی آمدنی اتنی بھی نہیں ہے کہ وہ انکم ٹیکس ادا کرے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرول قیمت225 روپے فکس کی جائے، پیٹرولیم لیوی فوری ختم کی جائے، بجلی بلوں میں بھاری ٹیکس اور آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، طاقت کے استعمال سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، پاکستان کے25 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،جس کی جو آئینی ذمہ داری ہے وہ اداکرے۔
اہم خبریں سے مزید