کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 25 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، ذمہ دار ڈرائیور فرار ہو گیا، سرجانی فور کے چورنگی کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 36سالہ علی مراد ولد دلشاد جاں بحق ہو گیا، لانڈھی اجمیری کالونی میں کام کے دوران بلڈنگ کی تیسری منزل سے گر کر 40 سالہ مظہر ولد ظفر جاں بحق ہو گیا۔