اسلام آباد (ناصر چشتی )پاکستان اور جمہوریہ ترکیہ میں توانائی کے شعبے میں تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے،اس موقع پروفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں بڑھتی اسٹریٹجک شراکت داری کا ٹھوس ثبوت ہیں۔دستخط شدہ معاہدوں کے تحت پاکستان اور ترکیہ کے درج ذیل اداروں کے مابین باقاعدہ شراکت داری قائم کی گئی ۔