• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول، ڈیزل سستا کرنے کا معاملہ؛ حکومت اور آئل کمپنیوں کے درمیان شدید اختلافات

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر پاکستان کی آئل انڈسٹری اور حکومت کے درمیان ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ریفائنریز نے الزام عائد کیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی پریمیم اور پلاٹس (Platts) کے اوسط نرخوں کا غلط حساب کتاب لگایا، جس کے نتیجے میں،صنعت کے دعوے کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 45 روپے فی لیٹر اور موٹر سپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کی حد سے زیادہ (اضافی) کمی کر دی گئی۔ آئل انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے شیئر کیے گئے حساب کتاب کے مطابق، اوگرا نے قیمتوں کے حالیہ پندرہ روزہ جائزے کے دوران پریمیم کے اصل اخراجات اور لاگو ہونے والے پلاٹس کے اوسط نرخوں کو مکمل طور پر شامل نہیں کیا۔

اہم خبریں سے مزید