• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

اسلام آباد ، کوئٹہ (ناصر چشتی/ نمائندہ جنگ ) اسلام آباد، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں زلزلہ ، ریکٹرسکیل پر شدت 5.9 اور گہرائی 178 کلو میٹر ریکارڈ ، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔کوئٹہ سے نمائندہ جنگ کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے جھٹکوں سے مو سیٰ خیل کی تحصیل کنگری میں مجموعی طور پر 110 سے زائد مکانات جزوی طور پر متاثر جبکہ کم از کم 18افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن میں بھی شام 6 بج کر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اہم خبریں سے مزید