• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ایران سے سستا تیل خریدنے پر غور، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی یقین دہانی

لاہور ( نیوز ایجنسیاں) حکومت کا ایران سے سستا تیل خریدنے پر غور، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی بھی یقین دہانی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ایران سے سستا تیل و گیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں، کچھ عناصر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، وزیراعظم نے فوری فائدہ عوام کو منتقل کیا، اللہ کا شکر ہے مشکل وقت گزر چکا، اب اچھا وقت آرہا ہے، عالمی منڈی میں قیمتیں واپس آئیں، تو ہم بھی قیمتوں کو کم کر دینگے، عالمی سطح پر کئے گئے معاہدوں پر رہتے ہوئے آگے چلیں گے،ایل پی جی کی بلیک قیمت پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی۔جبکہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ایران سے تیل اور گیس خریدیں گے مگر ابھی کچھ رکاوٹیں ہیں اس پر کام ہورہا ہے، جیسے ہی معاملات درست ہوئے ایران سے سب سے پہلے پاکستان تیل و گیس خریدے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے پیٹرول کی قیمت جتنی قیمت کم ہوئی اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا،کچھ عناصر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ اس خطے میں امن ہو گیا،ایران امریکا جنگ کا خاتمہ ہوا جس کے بعد اب عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پچھلے ہفتے جتنی قیمت کم ہوئی اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف نے فوری فائدہ عوام کو منتقل کیا اور ہم نے عالمی منڈی سے زیادہ فائدہ عوام کو دیا،کچھ عناصر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں،عالمی سطح پر کیے گئے معاہدوں پر رہتے ہوئے آگے چلیں گے۔ علاوہ ازیں ایک بیان علی وزیر ملک نے کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں ابھی جنگ سے پہلے والی سطح پرنہیں آئیں،وزیراعظم نے واضح کیا ہے ہر فیصلہ میرٹ پر ہوگا، اپنے موقف پرقائم ہوں،تمام حقائق سوشل میڈیا پررکھ چکا ہوں۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فائدہ دینے کی خبروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہمیں کوئی سروکار نہیں کس کو فائدہ اورکس کو نقصان ہورہاہے۔

اہم خبریں سے مزید