• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ دار طبقے کیلئے نئے انکم ٹیکس ریٹس کے تحت ودہولڈنگ بھی بدھ سے نافذ

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے منظور شدہ نئے انکم ٹیکس ریٹس کے تحت ودہولڈنگ بھی یکم جولائی 2026 سے ہی کی جائے گی ،پراپرٹی کی خریداری پر موجودہ 2.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح یکم جولائی سے 1.25 فیصد نافذ ہوگی ۔صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27 کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، لہٰذا تمام نئے ٹیکس ریٹس، ودہولڈنگ ٹیکس، کسٹمز، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور دیگر متعلقہ مالیاتی اقدامات اسی تاریخ سے نافذ العمل ہوں گے۔ ایک سینئر ممبر ٹیکس پالیسی ایف بی آر شاہد اسد کیُ وضاحتکے مطابق پراپرٹی کی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ شرح 5.5 فیصد صرف 30 جون 2026 تک لاگو رہے گی جبکہ یکم جولائی 2026 سے یہ کم ہو کر 2.75 فیصد ہو جائے گی ۔

اہم خبریں سے مزید