عمرکوٹ (نامہ نگار ) نواحی گاؤں گموری کی کوری بستی میں سرکاری اسکول کی خستہ حال دیوار اچانک گرنے سے تین معصوم بچیاں ملبے تلے دب کرجا ں بحق ہوگئیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیرِ تعلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق مدرسے سے گھر واپس آنے والی معصوم بچیاں اسکول کی دیوار کے قریب سے گزر رہی تھیں کہ اچانک دیوار گر پڑی جس کے نتیجے میں وہ ملبے تلے دب گئیں۔ بچیوں میں 13سالہ صغریٰ دختر ابوبکر کوری، 4سالہ رابعہ دختر فاروق اور 3 سالہ کنیزہ شامل ہیں۔