• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس ڈاکومینٹری بنانے اور اسے پری ویو کرنیوالے کو برطرف کردیا، جیو نیوز

کراچی (نیوز ڈیسک) جیو نیوز نے پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس کو آگاہ کیا ہے کہ حساس ڈاکیومینٹری بنانے اور اس کو پری ویو کرنے والے افراد کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے، پیمرا میں سماعت کے دورانانتظامیہ کی جانب سے غلطی کا غیر مشروط اعتراف ،غیر مشروط معذرت ، بتایا گیا کہ حساس مذہبی مواد پر نظر رکھنے کیلئے ایک عالم دین کو ایڈیٹوریل کمیٹی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔پیمرا کی جانب سے جیو نیوز کی معطلی کے سلسلے میں کونسل آف کمپلینٹس کے سامنے سماعت کے دوران، جیو نیوز کی لائسنس ہولڈر کمپنی کی طرف سے سپریم کورٹ کے وکیل صائم ہاشمی نے انتظامیہ کی جانب سے غلطی کا غیر مشروط اعتراف کیا اور غیر مشروط معذرت بھی کی،صائم ہاشمی ایڈووکیٹ نے کونسل کو بتایا کہ مستقبل میں اس قسم کی کسی بھی غلطی کے امکان کو کم سےکم کرنےکے لیے جیو نیوز کی انتظامیہ نے ایک عالم دین کو اپنی ایڈیٹوریل کمیٹی کا حصہ بنانےکا فیصلہ کیا ہے جو نشر کیے جانے والے حساس مذہبی مواد پر نظر رکھ سکیں اور مستقبل میں کسی بھی غلطی کو روک سکیں۔جیو نیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے صائم ہاشمی اور ہائی کورٹ کے وکیل ارباز خان نےکونسل کے ساتھ تمام متعلقہ دستاویزات بھی شیئرکیں جن میں بتایا گیا کہ جیو نیوز کی انتظامیہ نے ایک فوری انکوائری کے بعد ڈاکیومینٹری بنانےکے ذمہ دار شخص اور ڈاکومینٹری پری ویو کرنے والی ایڈیٹوریل کمیٹی کے رکن کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید